لاہور (کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ساہیوال کول پراجیکٹ کے اکائونٹس منجمد کر کے 26کروڑ 60لاکھ روپے کی ریکوری کر لی گئی۔ ایف بی آر کے مطابق چینی کمپنی ہونینگ شین ڈانگ کے ذمے2017ء کے سیلز ٹیکس کی مد میں 2ارب 60کروڑ واجب الادا تھے۔کارپوریٹ آر ٹی اوز ون فور کے کمشنر جمشید فخری کی ہدایات پر ٹیم نے گلبرگ انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنہ میں اکائونٹس منجمد کر کے 26کروڑ 60لاکھ روپے کی ریکوری کی۔ علاوہ ازیں ایف بی آر نے معروف ڈیپارٹمنٹل سٹور کو 90لاکھ روپے کی ادائیگی کے لئے شوکازنوٹس جاری کردیا۔