وزیر صحت عامرکیانی نے دو نئی ایمبولینسز ہولی فیملی ہسپتال کے حوالے کر دیں

Feb 01, 2019

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے دو نئی ایمبولینسز ہولی فیملی ہسپتال کے حوالے کر دیں جو کہ ایم او ایل گروپ نے ہسپتال کے لیے بطور عطیہ دی تھیں۔ اس موقع پر ایم او ایل گروپ کے ریجنل وائس پریزیڈنٹ علی مرتضی عباس بھی موجود تھے۔ بعد ازاں وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے ہولی فیملی کا دورہ کیا اس دوران نعیم الحق بھی وفاقی وزیر صحت کے ہمراہ تھے۔

مزیدخبریں