اسلام آباد ( خصو صی نمائندہ) اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات پوسٹ گریجویٹ جی ٹین فور میں جاری ہفتہ تقریبات میں گذشتہ روز مقابلہ گلوکاری کا انعقاد ہوا جس میں بہار کے گیت اور عارفانہ کلام شامل تھے ،مہمان خصوصی ڈائریکٹر کالجز جاوید اقبال مرزا،ڈائریکٹر ایف ڈی ای عنبر سلطانہ اور معروف سنگر گل خان تھے، اہتمام سٹوڈنٹس کونسل کی صدر لائبہ خان جزل سیکٹریری زیبہ خانم نائب صدر عروبہ مغل جوائنٹ سیکٹریری اریج اور دیگر عہدیداران کی نگرانی میں ہوا، منصفین میں فہیم بنگش جہانگیر بابر ولید گورمانی شامل تھے عارفانہ کلام میں ماریہ روف سعادیہ مختار رابعہ شہزاد صدف گل نے بالترتیب حوصلہ افزائی سوئم دوئم اول انعام حاصل کیا گروپ پرفارمنس میں اول مارگلہ کام کی ہدشہ اینڈ گروپ دوئم کشمیر روڈ کالج کی سجل علی سوئم میزبان کالج کی شانزے روف اور آئی ایٹ تھری سے کنزہ اینڈ گروپ نے انعام حوصلہ افزائی حاصل کیا ٹر افی کا حقدار ایف جی کالج کشمیر روڈ قرار پایا، اختتام پر پرنسپل کالج پروفیسر فرخ سلطانہ اور وائس پرنسپل شازیہ وزیر نے مہمانوں کو کالج کا نشان اور پھول پیش کیے۔