برطانوی، پاکستانی ایجنسیوں کا مشترکہ آپریشن، 3 لڑکیوں سے زیادتی کرنیوالا سانگلا ہل سے گرفتار

سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت) نواحی چک نمبر121 ہنجلی کے رہائشی اور پاکستانی نژاد برطانوی شہری چوہدری اخلاق حسین کو برطانوی اور پاکستانی سکیورٹی ایجنسیوں نے برطانیہ میں 3 بچیوں کے ساتھ زیادتی پر سانگلا ہل سے گرفتار کر لیا، اخلاق نے 3 بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کی تھی اور دوران ٹرائل مانچسٹر سے فرار ہوکر پاکستان آگیا تھا اور سانگلا ہل کے نواحی گائوں چک نمبر121ہنجلی میں قیام پذیر تھا، اخلاق حسین کو جرم ثابت ہونے پر برطانوی عدالت 19 سال کی قید سنا چکی ہے، لیکن ٹرائل کے دوران ملزم اخلاق حسین برطانیہ سے فرار ہوکر پاکستان آگیا تھا، اخلاق حسین کی گرفتاری کیلئے برطانوی حکام 2017 سے پاکستان کے ساتھ رابطے میں تھے، تاہم گرفتاری اب عمل میں آئی۔

ای پیپر دی نیشن