گورنمنٹ نوازشریف ہسپتال یکی گیٹ لاہور مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولت فری میسر آتی تھیں۔ سینکڑوں مریضوں کو ادویات بھی مفت فراہم کی جاتی تھیں۔ شوگر کے مریضوں کو انسولین دی جاتی تھی جیسے سینکڑوںکی تعداد میں غریب مریض دور دراز علاقوں سے لینے آتے تھے۔ ا وہ انسولین گزشتہ پانچ ماہ سے مہیا نہیں کی گئی مریض باہر سے خرید کرنے پر مجبور ہیں اور ساتھ ہی ہسپتال ہذا میں کھانسی کا کوئی سیرپ اور اس کی میڈیسن دستیاب نہ ہے۔ مریض مایوسی کے عالم میں بغیردوائی لئے واپس لوٹ جاتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مطالبہ ہے کہ مذکورہ ہسپتال اور غریب مریضوں کے حال پر ترس کھاتے ہوئے ہسپتال میں پہلے کی طرح ادویات فراہم کریں۔ (گلزار ملک۔ لاہور)
وزیراعلیٰ کی یکی گیٹ ہسپتال پر توجہ درکار
Feb 01, 2019