معذور بچوں کے سکول میں عمر کی حد بڑھائی جائے

Feb 01, 2019

ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! خوشاب میں حکومت پنجاب نے جسمان، ذہنی، معذور گونگے بہرے بچوں کے لئے سپیشل ایجوکشن سنٹر قائم کیا ہے۔ مگر عمر کی حد 15 سال کر دی ہے جبکہ سابقہ حکومت میں داخلہ کی عمر کی حد 21 سال تھی اس طرح کافی معذور بچے تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہو گئے ہیں۔ براہ مہربانی معذور بچوں کے لئے عمر کی حد 21 سال کی جائے تاکہ وہ بچے جو داخلہ سے محروم رہ گئے ہیں وہ بھی داخل ہو سکیں۔ اس کے لئے حکومت کو کوئی اضافی رقم نہ دینا پڑے گی۔ اسی عملہ سے کام چل جائے گا حکومت پنجاب نے کافی عملہ بھرتی کیا ہے۔(ظہیرانجم تبسم نزد جی پی او خوشاب)

مزیدخبریں