بینکاک (نوائے وقت رپورٹ)بینکاک میں فضائی آلودگی اپنی بد ترین سطح پر پہنچ گئی جس کی وجہ سے حکومتی نوٹس پر اسکول ایک ہفتے کے لیے بند کر دیے گئے۔تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں زہریلے اسموگ اور بچوں کو اس کے نقصان دہ اثرات سے بچانے کے لیے 400 سے زائد اسکول ایک ہفتے کے لیے بند کروا دیے گئے ہیں۔بینکاک کو تاریخ کی بد ترین فضائی آلودگی کی سطح کا سامنا ہے اور اس کی وجہ گرد کے بے انتہا باریک ذرات بتائے جا رہے ہیں جنہیں پی ایم 2.5 کا نام دیا جا رہا ہے۔تعمیراتی کام، فصلوں کو جلانا اور فیکٹریوں سے ہونے والی آلودگی کو اس آلودہ دھند کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔