قومی کھیل کی ترقی ‘سٹرابری سپورٹس مینجمنٹ اور روڈا ہاکی اکیڈمی کے درمیان معاہدہ

Feb 01, 2019

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) سٹرابری سپورٹس مینجمنٹ اور روڈا ہاکی اکیڈمی کے درمیان قومی کھیل کی گراس روٹ لیول پر ترقی کے فروغ کے لیے معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے کا مقصد ہاکی کے حوالے سے قومی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہے تاکہ ایک مرتبہ پھر قومی کھیل دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام واپس حاصل کر سکے۔ سٹرابری سپورٹس مینجمنٹ کے بانی اور چیف ایگزیکٹو حیدر علی داود خان اور روڈا ہاکی اکیڈمی گوجرہ کے منتظم خاور جاوید کا ایک دوسرے کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حیدر علی داود خان کا کہنا تھا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے۔ گوجرہ ہاکی کا گھر اولمپیئنز سمیت انٹرنیشنل کھلاڑی تیار کرنے میں اس کا اہم کردار رہا ہے۔ رواڈ ہاکی اکیڈمی کے منتظم خاور جاوید کا کہنا تھا کہ معاہدہ کرنا خوش آئند ہے۔

مزیدخبریں