محمد عامر کی ناقص کارکردگی ‘ سلیکشن کمیٹی اور ٹیم انتظامیہ کے مسائل میں اضافہ

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)فاسٹ باؤلر محمد عامر کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے سلیکشن کمیٹی اور ٹیم انتظامیہ کے مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے۔ وہ آخری تیرہ ایک روزہ میچوں میں صرف پانچ وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔فاسٹ باؤلر گزشتہ کچھ عرصے میں خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔ فاسٹ باؤلر محمد عامر نے سال 2018 کا آغاز نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے کیا انہوں نے گزشتہ سال دس ایک روزہ میچوں میں 319 رنز دے کر محض تین وکٹیں حاصل کرسکے۔ ان کی بہترین بولنگ 26 رنز کے عوض 1 وکٹ تھی.2019 میں ایک روزہ کرکٹ میں کم بیک کرنے والے فاسٹ باؤلر ایک بار پھر اپنا کردار نبھانے میں ناکام نظر آتے ہیں۔محمد عامر نے اب تک 3 میچوں میں 102 رنز دے کر صرف 2 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...