برطانوی وزارت داخلہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ 2018 کے دوران پاکستان میں سکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ 2018 میں گذشتہ دو سال کے مقابلہ میں پاکستان میں سکیورٹی میں بہتری آئی. دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی قیادت میں آپریشنز کامیاب رہے ۔ 2014 اور 2017 کے دوران پر تشدد واقعات میں ہلاکتوں کی شرح 73 فیصد کم ہوئی۔ سن 2018 کی پہلی سہ ماہی میں پر تشدد واقعات کے داران 930 ہلاکتیں ہوئیں۔ جبکہ 2017کی پہلی سہ ماہی میں پر تشدد واقعات کے داران ہلاکتیں 1585 تھیں۔ 2018 کے پہلے نو ماہ کے دوران 83ہزار قبائلی گھروں کو واپس آئے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ کراچی کی صورتحال میں بہتری پاکستان میں تشدد کے واقعات میں کمی کی بڑی وجہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2014 کے بعد کراچی کی سیکیورٹی صورتحال میں ڈرامائی بہتری آئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو افغانستان سے شدت پسندوں کے حملوں سے چیلنج درپیش ہے۔