آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے کہا ہے کہ نسل پرستانہ جملے بازی اورکرپشن سے کرکٹ کو نقصان پہنچا، اسپرٹ آف کرکٹ کو محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے۔سرفراز احمد پر نسل پرستانہ فقرے بازی پر عائد پابندی کے فیصلے پر پی سی بی نے اعتراض کیا تھا تاہم اب پابندی کے فیصلے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ایک اور بیان سامنے آیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ ہمیں اسپرٹ آف کرکٹ کو محفوظ بنانا ہے، کھلاڑیوں کے نظم و ضبط کے حوالے سے حالیہ دنوں میں چند واقعات ہوئے ہیں، ہم نے ان واقعات پر ضروری اقدامات کیے ہیں تاکہ ہر کھلاڑی کو کھیل کی اصل روح سمجھ آجائے۔ انہوں نے کہا کہ مس کنڈکٹ اور میچ فکسنگ کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔ سری لنکا میں کھلاڑیوں نے کرپشن کے خاتمے کیلئے معلومات کا تبادلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا میں اینٹی کرپشن کے بارے میں زیادہ رپورٹس اس لیے آرہی ہیں کہ آئی سی سی اس حوالے سے سخت اقدامات اٹھارہا ہے۔