پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی خراب صحت کے معاملے پر 6 رکنی میڈیکل بورڈ نے طبی معائنہ کی رپورٹ محکمہ داخلہ کو بھجوا تے ہوئے نواز شریف کو ہسپتال میں منتقل کرنے کی سفارش کر دی۔تفصیلات کے مطابق نو ازشریف دل سمیت مختلف امراض میں مبتلا ہیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے امراض قلب کے ماہرین پر قائم کردہ چھ رکنی میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی صحت سے متعلق رپورٹ محکمہ داخلہ کوبھجوادی، رپورٹ میں میڈیکل بورڈنے نوازشریف کواسپتال منتقل کرنےکی سفارش کردی۔محکمہ داخلہ پنجاب سفارشات کی روشنی میں علاج کا فیصلہ کرے گا۔یاد رہے 30 جنوری کو چھ رکنی میڈیکل بورڈ نے دو گھنٹے تک کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا طبی معائنہ کیا تھا، میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر طلحہ بن زبیر ،پروفیسر ڈاکٹر شاہد حمید ،ڈاکٹر سجاد احمد اور دیگر ڈاکٹر کی ٹیم شامل تھی جبکہ میڈیکل چیک اپ کے موقع پر نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی موجود تھے۔
میڈیکل بورڈ کی نوازشریف کواسپتال منتقل کرنےکی سفارش،رپورٹ محکمہ داخلہ کو بھجوا دی
Feb 01, 2019 | 13:37