ٹرمپ مخالفین کا سینٹ کے باہر مظاہرہ، مواخذہ کے گواہوں کو بلانے کا مطالبہ

Feb 01, 2020

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر ٹرمپ کے مخالفین نے واشنگٹن میں سینیٹ کی عمارت کے باہر احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی کے دوران گواہوں کو بھی ایوان میں بلانے کی اجازت دی جائے۔ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واشنگٹن میں سینکڑوں افراد امریکی سینیٹ کی عمارت کے باہر جمع ہوئے اور مطالبہ کیا کہ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کے دوران قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن سمیت گواہوںکو بھی وہاں موجود رہنے کی اجازت دی جائے ۔ مظاہرین نعرے لگارہے تھے کہ ہمیں ادھورا انصاف منظور نہیں ہے ۔ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کے دوران جان بولٹن کو بھی ایوان میں بلانے کا مطالبہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں