ضلع بھر کی مساجد میں نماز جمعہ سے قبل اصلاحی خطابات کاسلسلہ جاری

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ریجنل پولیس آفیسر سہیل حبیب تاجک اور سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی ہدایات کے مطابق راولپنڈی کے پولیس افسران نے ضلع بھر کی مساجد میں نماز جمعہ سے قبل اصلاحی خطابات کاسلسلہ جاری رکھتے ہوئے خطابات دئیے،خطابات میں افسران نے کہاکہ جھوٹی گواہی دینابہت بڑ ا سماجی اوراخلاقی جرم ہے جھوٹی گواہی نہ صر ف قانون کے تحت قابل گرفت جرم ہے بلکہ جھوٹی گواہی اسلامی تعلیمات کے منافی ہے ،سچ انصاف کی بنیاد ہے اور انصاف کسی بھی معاشرے کی بنیاد ہے سچ پرسمجھوتہ دراصل معاشرے کے مستقبل پر سمجھوتہ ہے ،اسلام کاتقاضہ ہے کہ سچی گواہی دی جانی چاہیے ،سچی گواہی کی عدم موجودگی میںانصاف ممکن نہیںہے ،جھوٹی گواہی انصاف اورمساوات کونقصان پہنچاتی ہے ،شہادت صرف اللہ کیلئے دینی چاہیے اورکسی کی پرواہ نہیںکرنی چاہیے،نبی کریم ؐنے جھوٹی گواہی کوکبیرہ گناہوںمیںشامل کیا،،ہمیشہ انصاف پرقائم رہو اورانصاف کیلئے گواہی دیتے رہو۔

ای پیپر دی نیشن