ہیئر میں شوہر، سسرالیوں کے تشدد سے 2 بچوں کی ماں جاں بحق

لاہور(نامہ نگار) ہیئر کے علاقے میں مبینہ طور پر خاوند اور سسرالیوں کے تشدد سے دو بچوں کی ماں جاں بحق ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق ہیئر کے علاقے میںدو بچوں کی ماں 25سالہ ارم گزشتہ روز پراسرار طو رپر جاں بحق ہو گئی۔ورثاء نے الزام لگا یا کہ ارم کو اس کے خاوند اور سسرالی رشتے دوراں نے تشدد کا نشانہ بنا کرقتل کیا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ارم کی نعش قبضے میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا کر تفتیش شروع کر دی۔ مقتولہ کی چار سال قبل شادی ہوئی تھی ۔ پولیس کے مطابق خاتون کے جسم اور چہرے پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...