کراچی ایئرپورٹ کے واش رومز میں گندگی‘ مہوش حیات کے بعد امریکی ہدایتکارہ بھی بول پڑیں

Feb 01, 2020

نیویارک (آن لائن) اداکارہ مہوش حیات کے بعد امریکی ہدایتکارہ اور پروڈیوسر سنتھیا ڈان رچی نے بھی کراچی ایئرپورٹ کے واش رومز میں گندگی کے حوالے سے اپنا تلخ تجربہ بیان کیا ہے۔ چند روز قبل مہوش حیات نے کراچی ایئرپورٹ کے واش روم میں گندگی، تعفن اور فرش پر گھومنے والے لال بیگوں پر انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسے لوگوں کے لیے حفظان صحت کے اصولوں کے منافی قرار دیا تھا۔ مہوش حیات کے بعد امریکا کی فری لانس ہدایت کارہ، پروڈیوسر اور مصنفہ سنتھیا ڈان رچی نے بھی کراچی ایئرپورٹ پر ناخوشگوار تجربے کو بیان کرتے ہوئے لکھا میں مہوش حیات سے مکمل اتفاق کرتی ہوں۔ میں ابھی ایئرپورٹ سے واپس آئی ہوں اور وہ بہت گندا تھا۔ یہاں تک کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کا واش روم بھی بہت خراب حالت میں تھا۔

مزیدخبریں