بارباریوٹرن لینے والے قوم کا وقت بربادکررہے ہیں:رابعہ فاروقی

Feb 01, 2020

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے کہا ہے کہ جھوٹ بولنے اور یو ٹرن لینے والوں نے قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا۔ ان عناصر نے جو بویا ہے وہی کاٹیں گے۔ بے بنیاد الزامات کی سیاست ملک و قوم کیلئے زہر قاتل ہے اور بہتان تراشیاں کرنے سے قوم کی منزل کھوٹی ہوتی ہے۔ جھوٹ بولنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے ہمیشہ جھوٹ کا سہار لے کر قوم کو گمراہ کیا ، یہ ہی وجہ ہے کہ پہلے سال ہی تحریک انصاف سے عوام نے بیزاری کا اظہار کیاہے، ۔

مزیدخبریں