فوج کیخلاف زہراگلنے والے قوم کے دشمن ہیں:رفیق الحسن

Feb 01, 2020

لاہور(پ ر)مودی کے جنگی نعرے نانا پاٹیکر کے فلمی ڈائیلاگ ہیں۔پاکستانی اپنی فوج سے چار قدم آ گے بڑھ کر دفاع وطن میں سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے۔پاک فوج کے خلاف زہر اگلنے والے ملک وقوم کے دشمن ہیں۔وطن دشمنوں سے آ ہنی ہاتھوں سے نمٹنا چاہئے۔صاحبزادہ رفیق الحسن نے مودی کے پاکستان کے خلاف جنگی۔بیان دینے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ مودی بھارت جاری حکومت مخالف آ زادی کی جاری تحریکوں سے حواس باختہ ہو گیا ہے۔بھارت کے خراب حالات مودی ہندواتہ انتہا پسند سوچ ہے۔وہ اپنی ناکام پالیسیوں سیعوام کی توجہ ہٹانے کے لئے پاکستان کے خلاف بڑھکیں مار رہا ہے۔صاحبزادہ رفیق الحسن قریشی نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ پاک فوج کے خلاف پاکستان دشمن قوتیں کی اہلکار بنی ہوئی ہے۔اس کے نام نہاد لیڈر وفادار پشتون بھائیوں کو پاک فوج کے ورغلانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں۔اب ان سازشی عناصر کے خلاف پاکستان کے مقتدر اداروں کو قانون کے مطابق سخت کاروائی کرنا چاہئے۔

مزیدخبریں