تیار ہیں گانے والوں کی بھی اتنی ہی تعریف کی جائے: علی ظفر

لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستان سپر لیگ2020 کا آفیشل ترانہ ‘تیار ہیں’ کچھ روز قبل سامنے آیا تھا، جو مداحوں کو متاثر کرنے میں بری طرح ناکام رہا۔اس گانے میں علی عظمت، عاصم اظہر، ہاروں راشد اور عارف لوہار نے پرفارم کیا۔ترانے کی ریلیز کے فوری بعد سے اسے شائقین کے منفی ریویوز ملے جبکہ مداحوں نے گلوکار علی ظفر کو یاد کرنا شروع کردیا جنہوں نے پی ایس ایل کے ابتدائی تین سیزنز کے ترانے گائے تھے۔ اب علی ظفر نے خود بھی اس ترانے پر اپنا بیان جاری کردیا۔ ٹوئٹ میں علی ظفر نے لکھا کہ 'میں مداحوں کے پیار اور سپورٹ کے لیے بیحد شکر گزار ہوں، البتہ میں سب سے گزارش کروں گا کہ دوسرے ستاروں کی محنت کو بھی سراہنا نہ بھولیں، ہم سب ایک خاندان کی طرح ہیں، پی ایس ایل کا تعلق پاکستان سے ہے اور ہمارے میوزک کا بھی۔تیا ر ہیں گانے والوں کی اتنی ہی تعریف کی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...