چوبرجی میں کامران سپورٹس کا افتتاح

Feb 01, 2020

لاہور (سپورٹس رپورٹر + نمائندہ سپورٹس) کامران سپورٹس کی افتتاحی تقریب ملتان روڈ بالمقابل پونچھ ہاؤس چوبرجی میں تقریب ہوئی۔ کامران سپورٹس کا افتتاح انکل سلمان نے کیا۔ انکل سلمان بیس سالہ سپورٹس کا تجربہ رکھتے ہیں اور بزرگ آدمی ہیں۔ سپورٹس رولز شیخ اعجاز سرور نے اس موقع پر کہا کہ سلمان انکل نہایت شریف آدمی اور دیانتدار اور نیک انسان ہیں۔ ان کے افتتاح کے بعد کام میں برکت پڑے گی۔ افتتاح کے موقع پر شیخ اعجاز سرور ایس‘ علی قاسم نقوی وقاص احمد ریاض بخاری کاشف عامر سید اعجاز حسین آصف محمود ایمان ملک آصم علی رزاق احمد لطیف احمد تنور احمد عمران شعیب احمد خان نے شرکت کی اور آخر میں شرکاء نے خیرو برکت کیلئے دعا کی۔

مزیدخبریں