فیڈرل ٹینس کپ:عقیل خان، حذیفہ عبدالرحمن مزمل مرتضیٰ‘محمد عابد نے سیمی فائنل میںپہنچ گئے

Feb 01, 2020

لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) عقیل خان، حذیفہ عبدالرحمن، مزمل مرتضیٰ اور محمد عابد نے فیڈرل ٹینس کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ سیمی فائنل میں عقیل خان کا مقابلہ حذیفہ عبدالرحمن جبکہ مزمل مرتضیٰ کا مقابلہ محمد عابد سے ہو گا۔ پہلے کوارٹر فائنل میں عقیل خان نے برکت اللہ کو 2-0 سے، مزمل مرتضیٰ نے ہیرا عاشق کو 2-0 سے، محمد عابد نے شہزاد خان کو 2-0 سے اور حذیفہ عبدالرحمن نے مدثر مرتضیٰ کو 2-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ سیمی فائنل مقابلے آج کھیلے جائیں گے۔

مزیدخبریں