زاہد حسین کاظمی کا کرغیزستان کیلئے نامزد سفیر سردار اظہر طارق خان کے اعزاز میں عشائیہ

Feb 01, 2020

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) مرکزی نائب صدر و منتظم مرکزی سیکرٹریٹ پاکستان تحریکِ انصاف زاہد حسین کاظمی کی جانب سے کرغیزستان کیلئے نامزد سفیر سردار اظہر طارق خان کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیامرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق عشائیہ میں چیف آرگنائزر پاکستان تحریکِ انصاف سیف اللہ خان نیازی، مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد،مرکزی سیکرٹری مالیات سراج احمد، مرکزی سینئر نائب صدر ارشدداد، سیکرٹری اوورسیز پاکستان تحریکِ انصاف ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اعجاز رفیع بٹ، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری کرنل امان اللہ خان، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نیلوفر بختیار، ڈاکٹر ابوالحسن، پاکستان تحریکِ انصاف شمالی پنجاب کے صدر و رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی پاکستان تحریکِ انصاف کے راولپنڈی سے رکن پنجاب اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے ریونیو پنجاب چوہدری محمد عدنان، رہنماء تحریکِ انصاف راولپنڈی شہریار ریاض اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی شمالی پنجاب چوہدری ندیم افضل بنٹی سمیت پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ کے ذمہ داران نے شرکت کی اپنی گفتگو میں مرکزی نائب صدر زاہد حسین کاظمی نے سردار اظہر طارق کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور انکی اہلیت و قابلیت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں بے پناہ قابلیت سے نوازا ہے، امید کرتے ہیں کہ یہ اپنی دیگر ذمہ داریوں کی طرح اس ذمہ داری سے بھی بخوبی عہدہ برآں ہوں گے سردار اظہر طارق بطور سفیر پاکستان کے مفادات اور دو طرفہ تعلقات میں مزید بہتری لائیں گے اور انکی حکمت عملی اور صلاحتیں نتیجہ خیز ثابت ہوں گی، سردار اظہر طارق کے کرغیزستان میں بطور پاکستانی سفیر دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید پختہ ہوں گے اور وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق دونوں ممالک کے مابین تجارتی ثقافتی اور سفارتی تعلقات میں نماں پیش رفت ہوگی۔عشائیہ میں تمام معزز مہمانوں نے سردار اظہر طارق کو کرغیزستان میں بطور پاکستان سفیر مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں