قاہرہ(این این آئی)مصر کی ایک خاتون صحافیہ رحاب بدر نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی۔ مصری پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔رحاب بدر الاقصر فیسٹیول کی کوریج کے لیے کام کر رہی تھیں۔پولیس کی چھان بین کے دوران پتا چلا کہ فلیٹ کے تمام دروازے اور کھڑکیاں اندر سے بند تھیں۔ پولیس نے اس کے تمام اقارب کو اس پراسرار موت کے بارے میں مزید معلومات کے حصول کے لیے طلب کرلیا۔پراسیکیوٹر نے رحاب کے موبائل ریکارڈ کی چھان بین کا حکم دیا ہے۔ فی الحال نوجوان صحافیہ کی خود کشی کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ۔