راولپنڈی (جنرل رپورٹر)امیر شرجیل میر و آراکین تحفظ ختم نبوت ؐپاکستان کے زیر اہتمام عالمی ختم نبوتؐ کانفرنس مسجد قبہ ہولی فیملی میں منعقد ہوئی جس میں مبلغ پاکستان عزیز الرحمن ثانی،قاضی مشتاق احمد،ڈاکٹر جمال ناصر،سید چراغ الدین،کاشف چوہدری ،ملک شاہد غفور پراچہ،مولانا اشرف علی ،عبدالمجید ہزاروی،چوہدری محمد اقبال ،شیخ سلیم،غلام قادر میر،شیخ شبیر،طاہر تاج بھٹی،مفتی مبین الرحمن،محمد علی قریشی،مولانا طیب،مولانا خرم سمیت علماء مشائخ اکرام اور تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قادیانی نہ صرف اسلام بلکہ ملک پاکستان کے بھی دشمن ہیںجنہوں نے ہر جنگ میں لائٹیں جلا کر دشمن کو اشارے دئیے،آئین پاکستان کے مطابق کوئی بھی قادیانی کلیدی عہدے پر کام نہیں کر سکتا،ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت وقت ان قادیانیوں کو جن جن سرکاری اعلیٰ عہدوں پر بیٹھے ہیں انہیں فی الفور ہٹایا جائے اور انہیں عبادت گاہوں کے اندر عبادت کرنے کی ہدایت کی جائے کیونکہ یہ موقع ملتے ہیں سرعام اپنے کالے کرتوت وضع کرنا شروع ہو جاتے ہیں،ہم واضح کر دینا چاہتے ہیںکہ ناموس رسالتؐ پر ہماری جانیں اور آنے والی نسلوں کی جانیں بھی قربان ہیں،ہم آپ نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی ہر گز برداشت نہیں کریں گے اور نا ہی ناموس پر آنچ آنے دیں گے،شرکاء نے مزید کہا تاریخ گواہ ہے کہ ناموس رسالتؐ پر جب بھی کسی گستاخ نے آنچ لانے کی کوشش کی اس پر تاجر برادری پیش پیش رہی ،آج اس کانفرنس میں بھی عہد کرتے ہیںکہ خدانخواستہ ایسی صورتحال بنی تو ملک بھر کے تاجر اپنی جانیں قربان کرنے میں دریغ نہیں کریں گے ،آخر میں ملک و قوم اور بالخصوص کشمیریوں کے لئے خصوصی دعا کروائی گئی۔
قادیانی نہ صرف اسلام بلکہ ملک پاکستان کے بھی دشمن ہیں،ختم نبوت کانفرنس
Feb 01, 2020