دو موٹر مکینک ورکشاپ میں گاڑی سٹارٹ کرکے سوگئے،دم گھٹنے سے دوافراد جاں بحق

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ روات کے علاقے جٹھہ ہتھیال چک بیلی روڈ پر دو موٹر مکینک ورکشاپ میں گاڑی سٹارٹ کرکے سوگئے کمرے میں دم گھٹنے سے دونوں جاں بحق ہوگئے ایس پی صدر ضیاء الدین نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 20 سالہ اسامہ کیانی اور 26 سالہ موٹر مکینک فیروز خان نے رات گئے تک گاڑی کا انجن تیار کیا اور گاڑی کو سٹارٹ کرکے دکان کا شٹر نیچے کرکے سوگئے صبح جب دیکھا گیا تو دونوں مردہ حالت میں تھے جن کی نعشیں قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردی گئیں جو بعد ازاں ورثاء کے حوالے کردی گئیں دونوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن