کراچی ( کامرس رپورٹر) سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی ) نے گیس چوری کے خلاف آپریشن گرفت میں مزید تیزی کردی۔ ایس ایس جی سی حکام نے گیس چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملیر کالونی میں سی جی ٹی او کا بسم اللہ باربی کیو پر چھاپہ، سوئی گیس حکام نے ہوٹل کے مالک کو ایس ایس جی سی کی سروس لائن سے گیس چوری کرتے ہوئے پایا جس پر کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل مالک کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس موقع پر سی جی ٹی او چیف برگیڈیئر (ریٹائرڈ) محمد ابوذر کا کہنا تھا کہ یو ایف جی بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ گیس چوری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گیس چوروں کے خلاف آپریشن مزید قوت اور تیزی سے جاری رکھا جائے گا۔
سوئی سدرن کمپنی کے آپریشن گرفت مزید تیزی
Feb 01, 2020