شہزاد دادا اوور سیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس کے صدر منتخب

کراچی(کامرس رپورٹر)اوور سیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(اوآئی سی سی آئی)نے سال 2020کیلئے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسرشہزاد دادا کو صدر منتخب کر لیا ہے۔ اس بات کا اعلان او آئی سی سی آئی کی 160ویں سالانہ جنرل میٹنگ میںکیا گیا جبکہ شیل پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر ہارون رشید کو اوآئی سی سی آئی کا نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔اس موقع پر او آئی سی سی آئی کی منیجنگ کمیٹی کا بھی انتخاب کیا گیا جس میں ایبٹ لیبارٹریز پاکستان لمیٹڈ کے سیّد انیس احمد، بائر پاکستان لمیٹڈکے عمران احمدخان، اینگرو کارپوریشن کے غیاث الدین خان،میزان بینک کے عرفان صدیقی، میٹرو پاکستان کےMAREK ANDZEJ MINKIEWICZ، مسٹوبشی کارپوریشن کےASTUSHI FUJII، نیسٹلے پاکستان کے SAMER CHEDID اور نوارٹس فارما عمران رشید شامل ہیں۔ او آئی سی سی آئی کے نو منتخب صدشہزاد دادا نے اپنے پیغام میں کہاکہ انہیں پختہ یقین ہے کہ پاکستان میں موجودغیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے نمایاں ترقی اور نئے سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اوآئی سی سی آئی کے ممبران کی گزشتہ 7سالوں میں 13ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری اس بات کی تائیدکرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملکی موجودہ معاشی حالات جلد ہی مثبت نمو کی طرف لوٹ آئیں گے۔ انہوں نے باقاعدہ انٹریکشنز کے ذریعے ملک اور بیرونِ ملک غیر ملکی تجارتی وفود ، سرمایہ کاروں اور سفارت کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر راغب کرنے پر اوآسی سی آئی کے کردارد کو سراہا۔شہزاد دادا نے او آئی سی سی آئی کے کاروباری ماحول کے بارے میں سرویز،ٹیکس کے مربوط نظام کو فروغ دینے ،توانائی کے شعبے کی استعداد کار بڑھانے کیلئے عملی پالیسی مشورہ دینے، خواتین کو با اختیار بنانے اور صنفی مساوات سے متعلق اقدامات، ملک میں امن و امان کی بہتری کیلئے تجاویز دینے اورانٹلکچول پراپرٹی حقوق کے نظام کو اعلیٰ سطح پر لے جا نے کیلئے چیمبر کی مسلسل توجہ اور وکالت کی بھی تعریف کی۔شہزاد دادا اس وقت اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسراور بورڈآف ڈائریکٹرز کے ممبر ہیں ۔شہزاد یونیورسٹی آف پنسلوانیہ سے بیچلرآف سائنس اور بیچلر آف آرٹس ڈگریز کے گریجویٹ اور یونیورسٹی آف پنسلوانیہ کے وہارٹن بزنس اسکول کے ایم بی اے ہیں۔ وہ ایک تجربہ کار بینکار اورکیپٹل مارکیٹ کے ممتاز پروفیشنل ہیں۔شہزاد دادا 26سالوں سے امریکہ اور پاکستان کے معروف مالیاتی اداروں کے ساتھ وابستہ ہیں۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک جوائن کرنے سے پہلے شہزاد دادا بارکلیز بینک پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تھے۔ انہوں نے نیویارک میں ڈوئچے بینک سیکیوریٹیز کارپوریشن میں 15سال سے زائدکام کیا اور ڈوئچے بینک اے جی پاکستان میں بطور منیجنگ ڈائریکٹر واپس آئے۔ شہزاد دادا ڈیولپمنٹ ان لٹریسی پاکستان(DIL) کے بورڈ آف ٹرسٹی کے چیئرمین،برٹش بزنس سینٹر آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر اور انسٹیٹیوٹ آف بینکرز پاکستان کے کونسل ممبر بھی ہیں۔کام کرنے کی جگہ پر صنفی مساوات کو فروغ دینے پر شہزاد دادا کو حال ہی میں یاہو فنانس کے تعاون سے منعقدہ ہیروز ویمن رول ماڈل لسٹ 2019میں چھٹے ٹاپ ایڈوکیٹ ایگزیکٹو کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...