سوپر نے نئی چاکلیٹ والی ورائٹی پیش کردی

Feb 01, 2020

کراچی (کامرس ڈیسک )پاکستان کے صفِ اوّل کے بسکٹ تیارکرنے والے انگلش بسکٹ مینوفیکچررزپرائیویٹ لمیٹڈ(EBM) کے سیدھی سادی خوشی کا مزاکے پیغام سے برانڈ کی تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے کے بعد اب اپنے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے برانڈ سوپرمیںچاکلیٹ کے ساتھ ایک نئی ورائٹی متعارف کروادی ہے۔پیک فرینز سوپر ابتداہی سے ایک پسندیدہ برانڈ بن گیا اور اس نے اپنے عمدہ ذائقہ کے سبب پاکستانی صارفین کے دل جیت لئے ۔اعلیٰ ذائقہ اور معیار کے حامل خالص انڈوں اور دودھ سے بنے بسکٹ اصل چاکلیٹ کے اضافے کے ساتھ اب اور بھی مزیدارہیں۔یہ نئی ورائٹی برانڈ کے پروڈکٹ پورٹ فولیو میں اضافہ ہے جو صارفین کو چائے کے ساتھ ایک نئے لطف سے آشنا کرتی ہے ۔برانڈ کے TVC میں نئے سوپر کے اہم اجزاء انڈے، دودھ اور چاکلیٹ نمایاں ہیں جواس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی مشہور کوکیز سیدھی سادی خوشی کے احساس کے ساتھ صارفین کی چائے کا لطف دوبالا کرتی ہیں۔سوپر معیاری اور باکفایت ہونے کی بناء پر ہر گھر میں بسکٹ کا بہترین انتخاب مانا جاتا ہے۔نئے سوپر کلاسک چاکلیٹ کی بھرپور مہم ملک بھر میں جاری ہے اور تمام میڈیا پلیٹ فارم پر دیکھی جاسکتی ہے۔ یہ نئی ورائٹی پورے ملک میں دستیاب ہے۔

مزیدخبریں