بیول بازار ،جبر روڈ ،بیول ویگن سٹینڈ گوجرخان سموٹ روڈ پر تجاوزات کی بھر مار

بیول (نامہ نگار )بیول بازار ،بیول جبر روڈ ،بیول ویگن سٹینڈ اور گوجرخان سموٹ روڈ پر تجاوزات کی بھر مار ۔پیدل چلنے والے موٹر سائیکل سوار تک گزرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہر طرف دکانداروں نے اپنے اپنے ٹھیے اور دکان کا سامان کئی کئی فٹ باہر رکھا ہوا ہے جس سے گزرنے کا راستہ کم رہتا ہے گزشتہ کئی ماہ سے ان تجاوزات کے خلاف عوام مطالبہ کر رہے ہیں کہ انکو ختم کیا جائے ۔ اہلیان علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر حرا رضوان سے مطالبہ کیا ہے کہ بیول شہر میں گوجرخان کی طرح بلاتفریق آپریشن کیا جائے اور ذمہ داروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی تجاوزات نہ کرے اور عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن