وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی کو ٹیلی فون کیا ہے اور چین میں کروناوائرس پھیلنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیرخارجہ نے چینی حکام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ووہان میں موجود پاکستانی طلبا کی مدد کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین اپنے ملک میں پاکستانیوں کے تحفظ کیلئے بہترین ممکنہ اقدامات کریگا۔
چین کے وزیرخارجہ نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو یقین دلایا کہ چین پاکستانی طلباء سے اپنوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی حکومت پاکستانی طلباء کے تحفظ اور ان کی صحت اور دیکھ بھال کیلئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے۔