سائنس اورٹیکنالوجی کے وزیرچوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ ان کی وزارت اس ہفتے وزیراعظم کو تیس ارب ڈالرمالیت کا غیرروایتی برآمدی منصوبہ پیش کرے گی۔
انہوں نے ایک ٹوئیٹ میں کہاکہ اس برآمدی منصوبے کابڑاحصہ بائیوٹیکنالوجی پرمشتمل ہوگا جس سے ملکی معیشت میں بہتری کی راہ ہموارہوگی۔وفاقی وزیرنے کہاکہ اس منصوبے کے تحت ٹیکس کے ایسے ڈھانچوں کی سفارش کی جائے گی جن کے ذریعے دنیابھرکے لوگ ٹیکنالوجی خصوصاً حیاتیاتی ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے پاکستان سے رابطہ کریں گے۔