فضل الرحمن نے حکومت مخالف تحریک کیلئے شیڈول کو حتمی شکل دے دی آغاز 5فروری سے ہوگا

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) جمعیت علما اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے ایک اور حکومت مخالف تحریک کی تیاری کرلی ہے ، اپوزیشن کی 5 جماعتوں کے ساتھ ملکر شیڈول کو حتمی شکل دیدی۔اپوزیشن کی 5 جماعتوں میں پختونخوا میپ، نیشنل پارٹی، جے یو پی، جمیعت اہلحدیث، قومی وطن پارٹی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ احتجاجی حکمت عملی کا آغاز 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر سے کیا جائے گا، 9 فروری کو لاہور میں احتجاجی کنونشن ہوگا، 15 فروری کو اسلام آباد میں اپوزیشن کے احتجاجی کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا، 23 فروری کو کراچی، یکم مارچ کو پشاور میں احتجاجی کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کنونشنز سے مولانا فضل الرحمن، محمود اچکزئی، آفتاب شیرپاؤ سمیت مرکزی رہنما خطاب کریں گے، ملک گیر کنونشنز کے انعقاد کے بعد احتجاجی تحریک چلانے کے طریقہ کار کا فیصلہ کیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...