پیک فرینزسوپر نے نئی چاکلیٹ والی ورائٹی پیش کرکے "سیدھی سادی خوشی کا مزا " کچھ اور بڑھا دیا

Feb 01, 2020

اسلام آباد(نو ائے وقت ر پو رٹ )پاکستان کے صفِ اوّل کے بسکٹ تیارکرنے والے انگلش بسکٹ مینوفیکچررزپرائیویٹ لمیٹڈ(EBM) کے سیدھی سادی خوشی کا مزاکے پیغام سے برانڈ کی تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے کے بعد اب اپنے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے برانڈ سوپرمیںچاکلیٹ کے ساتھ ایک نئی ورائٹی متعارف کروادی ہے۔ پیک فرینز سوپر ابتداہی سے ایک پسندیدہ برانڈ بن گیا اور اس نے اپنے عمدہ ذائقہ کے سبب پاکستانی صارفین کے دل جیت لئے ۔اعلیٰ ذائقہ اور معیار کے حامل خالص انڈوں اور دودھ سے بنے بسکٹ اصل چاکلیٹ کے اضافے کے ساتھ اب اور بھی مزیدارہیں۔یہ نئی ورائٹی برانڈ کے پروڈکٹ پورٹ فولیو میں اضافہ ہے جو صارفین کو چائے کے ساتھ ایک نئے لطف سے آشنا کرتی ہے ۔

مزیدخبریں