اسٹرنگز نے سول فیسٹ میں معصوم مداح کو سٹیج پر بلا کر شائقین کے دل چھو لئے

Feb 01, 2020

کراچی ( شوبز نیوز ) معروف میوزیکل گروپ اسٹرنگز نے حال ہی میں ہزاروں شائقین کے سامنے سول فیسٹ Soul Fest کراچی میں اپنی جاندار پرفارمنس پیش کی۔گروپ نے دو معصول مداحوں کو اسٹیج پر اپنے ساتھ پرفارم کرنے کیلئے بلایا، جو دل کو چھو لینے والا انتہائی جذباتی لمحہ تھا۔ ہر دل عزیز بینڈ نے اس گیت سے میوزک انڈسٹری میں 30سالہ کامیاب سفر کا سنگ میل عبور کیا۔ اسٹرنگز بینڈ نے پرجوش مداحوں کے سامنے پرفارم کیا ، اس دوران دو معصوم مداحوں نے ان کی توجہ اپنی طرف مرکوز کرائی جنہیں اسٹرنگز نے اسٹیج پراپنے ساتھ گانے کیلئے بلا لیا۔ 11سالہ اور 5سالہ دونوں مداح بھی انتہائی پرجوش نظر آئے اور انہوں نے بینڈ کے ساتھ بھرپور انداز میں مشہور گیت دور، سر کی ہے کہ پہاڑ، نجانے کیوں، انجانی اور حالیہ گیت شبنمی اور سجنی پر پرفارم کیا۔ اس موقع پر جب 5سالہ بچے نے سجنی گانا شروع کیا تو شائقین نے اسے بہت سراہا۔ عالمی شہرت یافتہ پاپ راک بینڈ اسٹرنگز گزشتہ 30سال سے پاکستانی میوزک انڈسٹری پر راج کر رہا ہے جس کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے اور ہمیشہ پاکستانی موسیقی کی تاریخ میں اسٹرنگز کا نام سنہرے حرفوں سے لکھا جائے گا۔

مزیدخبریں