ٹرمپ کو مسلمانوں پراپنایجنڈامسلط کرنے کی کس نے اجازت دی؟ حامد موسوی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ عالمی سرغنہ اسکے بغل بچے عالمی امن کی تباہی پرتلے ہوئے ہیں ، امریکی صدرکا اسرائیلی وفلسطینی فارمولے پرمبنی مشرق وسطیٰ میں قیام امن منصوبہ درحقیقت امن بربادمنصوبہ ہے جوتیسری جنگ عظیم کاپیش خیمہ ثابت ہوسکتاہے،شیطانی پلان مسلم ممالک کی کمزوریوں کانتیجہ ہے ، سوال یہ ہے کہ اقوام متحدہ کی موجودگی میںمسلمانوں پر اپناایجنڈامسلط کرنے کی اجازت شیطان بزرگ کوکس نے دی ہے ؟ یہ منصوبہ عالمی ادارے کے منہ پرطمانچہ ہے ، اگراقوام متحدہ مشرقی تیمور،جنوبی سوڈان کی طرح فلسطین وکشمیرکے مسائل حل کردیتاتوٹرمپ کویہ منصوبہ پیش کرنے کی جرأت ہی نہ ہوتی ،مسلم حکمرانوں میں غیرت ہے تواوآئی سی ،عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب کرکے ٹرمپ کے نئے مشرق وسطیٰ پلان کومستردکریں ۔

ای پیپر دی نیشن