اوکاڑ ہ (نامہ نگار) اوکاڑہ میں ڈکیتی، راہزنی کی 40سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث ریکارڈ یافتہ ڈکیت امتیاز عرف کالی کراس فائرنگ میں ہلاک ہوگیا۔ ڈاکو گزشتہ دنوں سلطان ٹاؤن میں ہونے والی ڈکیتی معہ قتل کی واردات میں بھی ملوث نکلا۔ہلاک ڈاکو 40 سے زائد رابری، ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں مقدمات میں ملوث پایا گیا جبکہ ایک ڈاکو رات کی تاریکی کا فائد ہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ بی ڈویژن پولیس نے پل فور ایل کے قریب ناکہ پر موٹر سائیکل سوار کو روکا تو ملزمان پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر کے فرار ہونے لگے۔ پولیس پارٹی نے تعاقب شروع کر دیا۔ تھانہ صدر اوکاڑہ، تھانہ اے ڈویژن، ایلیٹ فورس اور ڈولفن فور س کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ڈاکوؤں کو ہتھیار پھینکنے کا کہا تاہم ڈاکوؤں نے فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا جس پر پولیس پارٹی نے جوابی فائرنگ کی۔ بعدازاں ایک نامعلوم ڈاکو کی نعش پڑی ہو ئی ملی اور موقع سے پسٹل 30 بور اور ایک موٹرسائیکل بر آمد ہوئی۔ ایک ڈاکو کراس فائرنگ کے دوران ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت امتیاز عرف کالی کے نام سے ہوئی۔ گزشتہ دنوں سلطان ٹاؤن میں ہونے والی ڈکیتی معہ قتل کی اندوہناک واردات کے مدعی مقدمہ اور مقتولہ ثناء بشیر کے والد اور گواہان نے بھی ہلاک شدہ ڈاکو کو شناخت کرلیا۔ ہلاک ڈاکو 40 سے زائد رابری، ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں مقدمات میں ملوث پایا گیا جبکہ ایک ڈاکو رات کی تاریکی کا فائد ہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا۔