اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) چیئرمین فیڈرل بورڈ شبرزیدی کی صحت خراب ہو گئی ،3 فروری سیطبی بنیادوں پر طویل رخصت پر جائیں گے، ڈاکٹروں نے شبرزیدی کو آرام کا مشورہ دیا ہے اور وہ 3 فروری سے رخصت پر جائیں گے۔ اس سے قبل بھی چیئرمین ایف بی آر 6سے 19جنوری 2020 کے دوران خراب صحت کے سبب رخصت پر تھے چیئرمین ایف بی آر غیر معینہ مدت کیلئے چھٹیوں پر جا رہے ہیں اور انہوں متعلقہ حکام کو اس کے بارے میں مطلع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ شبرزیدی ایک ہفتے سے دفتر نہیں آرہے اور نہ ہی 21جنوری کے بعد کسی معاملے پر کارروائی آگے بڑھائی ہے۔ چیئرمین کی عدم دلچسپی کے سبب ادارے میں غیریقینی پائی جارہی ہے کہ وہ کام جاری رکھیں گے یا نہیں۔