کراچی(سٹی نیوز)ممتاز سماجی رہنما اورکیڈا کے سابق وائس چیئرمین سید منصور علی نے وزیر اعلیٰ سندھ ،ڈی آئی جی ٹریفک ،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ،سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور سی ای او فیصل کنٹونمنٹ کے وعلاوہ ڈی جی کے ڈی اے سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلستان جوہر میںسگنل اورزیبرا کراسنگ نہ ہونے کی وجہ سے حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں اورگلستان جوہر ہیل ٹاپ میرج ہال کے سامنے اکثر روڈ کراس کرتے ہوئے اسکول کے طلبہ اور خواتین تیز رفتار گاڑیوں کی زد میں آکر زخمی ہورہے ہیں سید منصور علی نے کہاکہ خصوصاََ صبح اسکول جاتے اور دوپہر کو اسکول کی چھٹی کے وقت سڑک کراس کرنے میں بچوں اور خواتین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے انہوںنے کہاکہ نہ یہاں کوئی ٹریفک اہلکار ہوتا ہے جو روڈ کراس کرنے والے اسکول کے طلباء اورخواتین کو روڈ کراس کرنے میں مدد فراہم کر سکے سید منصور علی نے کہاکہ متعلقہ سڑک پر فوری طور پر سگنل ،زیبر کراسنگ اور ٹریفک اہلکار تعینات کئے جائیں تا کہ ٹریفک کے حادثات پر قابو پایا جا سکے اور بچوں اور خواتین کو سڑک کراس کرنے میں دشواری نہ ہو انہوں نے کہاکہ مین سڑک کے دونوں اطراف نا مکمل سروس روڈ بھی تعمیر کی جائے تا کہ علاقہ مکینوں کو آمد و رفت میں دشواری کا سامنا نہ ہو چونکہ سروس روڈ کے مکمل نہ ہونے کی وجہ سے بھی اکثر گاڑیاں رونگ سائٹ سے مین روڈ پر چلتی ہیں جس کی وجہ سے بھی حادثات رونما ہو رہے ہیں ۔