پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری اور سابقہ وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی 30ویں سالگرہ گزشتہ دنوں دوبئی میں منائی گئی۔ سالگرہ کی تقریب کا احتتام پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ گلف کی سینئر وائس پریذیڈنٹ عائشہ منیر ہانس نے کیا تھا۔ اس تقریب مین پی پی پی کی عہدہ داران اور ورکرز نے شرکت کی جن میں شیریں درانی‘ مہوش شیخ‘ نجمہ شاہ‘ نجمہ جیلانی‘ طاہرہ مغل‘ تسنیم‘ سارہ رائے‘ نجم احسان و دیگر شامل تھیں اس موقع پر خواتین نے مل کر بختاور بھٹو زرداری کی30 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا تالیاں بجائیں اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ جبکہ سالگرہ کا تہنیتی پیغام بختاور بھٹو زرداری کو بھی پہنچایا گیا۔ سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب کے دوران پی پی پی گلف کے صدر میاں منیر ہانس اور پاکستان الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے ارکان بھی موجود تھے۔
سالگرہ کی تقریب کے دوران پی پی پی لیڈیز ونگ کی عہدیداران نے بھٹو خاندان کے ہر دکھ سکھ میں شامل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم پی پی پی کے ہر موقع پر تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں۔ عائشہ منیر ہانس نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی صحیح معنوں میں پاکستانیوں کی ترجمان پارٹی ہے اور عوام الناس کی اپنی جماعت ہے۔ پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دور حکومت میں عوام الناس خواتین کے حقوق اور ملک کے غریب طبقہ کا خیال رکھا۔ آصف علی زرداری اور بے نظیر بھٹو کے بعد اب پارٹی کی قیادت نوجوان ہاتھوں میں ہے نوجوان قیادت بلاول بھٹو زرداری پارٹی کو بالکل سہی سمت لے جا رہے وہ پاکستان کے عوام کی امیدوں کا محور ہیں اور پاکستان کا روشن مستقبل انہی کے ہاتھ میں ہے۔ لہٰذا ہم سب کو چاہئے کہ پاکستان کے استحکام اور مضبوطی کی خاطر اپنے لیڈر بلاول بھٹو زرداری کے شانہ بشانہ چلیں اور ان کے سیاسی ہاتھ مضبوط کریں۔ عائشہ منیر ہانس نے کہا کہ وہ حال ہی میں پیپلز پارٹی کے شعبہ خواتین کی سینئر نائب صدر برائے گلف منتخب ہوئی ہیں ان کی کوشش ہو گی کہ وہ گلف ویمن میں پارٹی کو مضبوط کریں اور اندرون و بیرون ملک پیپلز پارٹی کے ووٹ بنک میں اضافہ کریں تا کہ اگلے انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو۔