بنوں میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو) کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں نرس جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے باہر نامعلوم افراد نے رکشے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ نرس ڈیوٹی ختم کرکے رکشے میں گھر جارہی تھی کہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔پولیس کے مطابق قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی مگر واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔