بنک الاہلی کی جانب سے بنک میں اعلیٰ پوسٹ پر تعینات پاکستانی شہری کو اعلیٰ کارکردگی پر 2019 اعلیٰ ایوارڈ دیا گیا

Feb 01, 2020

پاکستانی اپنے ملک میں ھوں یا وطن سے کوسوں دور وہ ایک مزدور ھو یا اعلی سے اعلی عہدوں پر فائز ھوں جس ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیتے ھیں وہ اپنی مثال آپ ھیں گذشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی بنک الاھلی یعنی سعودی نیشنل کمرشل بنک کی جانب سے اسی بنک میں اعلی پوسٹ پر تعینات پاکستانی شہری چودھدری الطاف حسین کو اعلی کارکردگی دیکھانے پر 2019 کے اعلی ایوارڈ سے نوازا گیا جس سے یہاں پر مقیم تمام پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ھو گئے یہ ایوارڈ انہیں گذشتہ روز بنک الاھلی کے نائب صدر عمر یٰسین نے انہیں پیش کیا اس موقع پر نائب صدر کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ھے ایسے محنتی پاکستانی نوجوانوں پر جو ہر شعبہ میں دن رات اپنی ان تھک محنت سے یہ مکان حاصل کرتے ھیں یہی وجہ ھے کہ ھم زیادہ تر پاکستانی افرادی قوت پر بھروسہ کرتے ھیں اور انہیں زیادہ تر بنک میں تعینات کرتے ھیں کیونکہ یہاں کیش کا حساب کتاب ھوتا ھے اس شعبے میں جتنی مہارت اور دیانداری سے پاکستانی اس خدمات کو سر انجام دیتے ھیں اس طرح کوئی اور نہیں کر سکتا طائف مکہ مکرمہ جدہ اور دیگر شہروں سے ایوارڈ حاصل کرنے پر طائف سے محمد تاج ملک چوھدری سرور چوھدری سرفراز احمد. فاروق قاضی. غلام شبیر ملک. محمد مقصود. ذیشان مقصود. اسد خان .جدہ سے فرخ رشید شہباز خان بڈانی. سعد خان بلوچ .عمران چوھدری جبکہ مکہ مکرمہ سے غلام رسول مینگل.یوسف خان بڈانی عبداللہ خان .اسداللہ خان اور ملک امجد نے خوشی کا اظہار کرتے ھوئے چودھدری الطاف حسین کو مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ انشائ￿ اللہ آئندہ بھی اسی طرح اپنی روایت قائم کرتے ھوئے پاکستانیوں کو سرخرو کریں گے۔

مزیدخبریں