لاہور (پ ر) دنیا کے تین ٹاپ ٹی وی برانڈز میں سے ایک TCL نے پاکستان میں C8 کے تعارف کے ذریعے اپنا برانڈ نیو اینڈ رائیڈ ٹی وی متعارف کرا دیا ہے۔ TCL C8 4K UHD TV کی نمایاں خصوصیت اس کی ایڈوانس Al ٹیکنالوجی ہے جو Android P OS. HDR10+Dolby Vision ‘ ڈولبی وژن‘ اور ایک Onkyo sound Bar. استعمال کرتی ہے اور یہ سب ملکر ہوم انٹرٹینمنٹ کے تجربے کی فراہمی کو زیادہ طاقتور کرنے کو یقینی بناتے ہیں۔ C8 گوگل کی معاونت کے ساتھ صارفین کو آواز کے ذریعے ٹی وی کو کنٹرول کرنے کی طاقت فراہم کرتا ہے جبکہ اس میں موجود functionaliy Google Chromecast آسان نیوی گیشن کی فراہمی کے ذریعے صارفین کو اپنی موبائل ڈیوائسز کی مدد سے اسٹریم کا نٹینٹ کو براہ راست کنٹرول کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ TCL پاکستان کے جنرل منیجر Sunny Yang کا C8 سے متعلق کہنا ہے کہ ہم C8 4k UHD Android متعارف کرائے جانے پر انتہائی خوش ہیں‘ ہم پاکستانی صارفین کو ٹی وی دیکھنے کے شاندار تجربے کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں۔