ایل ڈی اے کی کینال روڈ پر واقع غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی 8عمارتیں مسمار اورمتعدد سربمہر

Feb 01, 2020

لاہور( کامرس رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیر احمد سید کی ہدایت پر ٹائون پلاننگ ونگ کے عملے نے کینال روڈ پر واقع غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کر کے آٹھ عمارتیں مسمار اورمتعدد سربمہر کر دیں۔پہلے سے تعمیر شدہ ایک ہال کے فرسٹ فلور پر تعمیر کی جانے والی چار دیواری ،ڈیال ہائوس کے قریب دکان اور ایک دوسری عمارت کے نئے لگائے جانے والے شٹر اور عمارت مسمار کر دی۔تین دکانوں کی بنیادیں اور اس سے ملحقہ ہال مکمل طور پر مسمار کر دیا۔تاج پورہ کے قریب ایک عمارت کے شٹر ہٹادیئے اور اسے جزوی طور پر مسمار کر دیا ۔ تاج پورہ میں پہلے سے تعمیر شدہ دکانیں سربمہر کر دیں۔

مزیدخبریں