بھارت:31 انگلیوں والی خاتون “ڈائن” قرار،شہری خوفزدہ

Feb 01, 2020 | 12:48

ویب ڈیسک
بھارت:31 انگلیوں والی خاتون “ڈائن” قرار،شہری خوفزدہ
بھارت:31 انگلیوں والی خاتون “ڈائن” قرار،شہری خوفزدہ
بھارت:31 انگلیوں والی خاتون “ڈائن” قرار،شہری خوفزدہ

بھارتی ریاست اوڈیشا میں زائد انگلیوں کا عالمی ریکارڈ توڑنے والی خاتون کو توہم پرست پڑوسیوں نے ڈائن قرار دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اوڈیشا میں رہائش پذیر 63 سالہ کماری نائیک کی 31 انگلیاں ہیں اور ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا تھا۔

کماری نے 2014 میں 28 انگلیوں کا عالمی ریکارڈ بنانے والی بھارتی خاتون دیویندرا ستھر کا ریکارڈ توڑا ہے۔

اوڈیشا کے گنجان آباد ضلع سے تعلق رکھنے والی کماری کا دعویٰ ہے کہ ظالم پڑوسیوں نے انہیں ڈائن کا نام دیا ہے اور گلی میں اس کو دیکھ کر دور بھاگ جاتے ہیں۔

بھارتی ریاست اوڈیشا میں زائد انگلیوں کا عالمی ریکارڈ توڑنے والی خاتون کو توہم پرست پڑوسیوں نے ڈائن قرار دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اوڈیشا میں رہائش پذیر 63 سالہ کماری نائیک کی 31 انگلیاں ہیں اور ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا تھا۔کماری نے 2014 میں 28 انگلیوں کا عالمی ریکارڈ بنانے والی بھارتی خاتون دیویندرا ستھر کا ریکارڈ توڑا ہے۔اوڈیشا کے گنجان آباد ضلع سے تعلق رکھنے والی کماری کا دعوی ہے کہ ظالم پڑوسیوں نے انہیں ڈائن کا نام دیا ہے اور گلی میں اس کو دیکھ کر دور بھاگ جاتے ہیں۔کماری کا کہنا تھا کہ میں اس عیب کے ساتھ پیدا ہوئی تھی اور میرے ساتھ ایسا سلوک رکھا جاتا ہے کیونکہ ہم ایک غریب گھرانے سے ہیں اب مجھے اس حالت میں رہتے ہوئے 63 سال ہوچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق خاتون کے پڑوسی جو توہم پرستی پر یقین رکھتے ہیں، کماری کو کہتے ہیں تم ایک جادوگرنی ہو مجھ سے دور رہو، کچھ پڑوسی کبھی کبھی میری حالت دیکھنے آجاتے ہیں لیکن مدد نہیں کرتے۔خاتون کا مزید کہنا تھا کہ مجھے گھر کے اندر ہی رہنے پر مجبور کیا جاتا ہے کیونکہ میرے ساتھ جس طرح کا برتا کیا جاتا ہے وہ مجھے اچھا نہیں لگتا۔کماری کی حالت سے واقف ایک پڑوسی کا کہنا تھا کہ یہ ایک چھوٹا سا گاں ہے اور یہاں کے لوگ اندھے عقائد میں مبتلا ہیں۔غربت کا شکار خاتون کا کہنا تھا کہ ان کے پاس علاج معالجے کے لیے رقم نہیں ہے اور وہ اپنے گھر میں ہی رہنے پر مجبور ہیں۔

مزیدخبریں