اداکارہ مہوش حیات کے بعدامریکی ہدایتکارہ اور پروڈیوسر سنتھیا ڈان رچی نے بھی کراچی ایئرپورٹ کے واش روم میں گندگی کے حوالے سے اپنا تلخ تجربہ بیان کیا ہے۔چند روز قبل مہوش حیات نے کراچی ایئرپورٹ کے واش روم میں گندگی، تعفن اور فرش پر گھومنے والے لال بیگوں پر انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسے لوگوں کے لیے حفظان صحت کے اصولوں کے منافی قرار دیاتھا۔ اس معاملے کو سامنے لانے پر لوگوں نے نہ صرف مہوش حیات کو سراہا تھا بلکہ اپنے تجربات بھی بیان کیے تھے۔مہوش حیات کے بعد امریکا کی فری لانس ہدایت کارہ، پروڈیوسر اور مصنفہ سنتھیا ڈان رچی نے بھی کراچی ایئرپورٹ پر ناخوشگوار تجربے کو بیان کرتے ہوئے لکھا میں مہوش حیات سے مکمل اتفاق کرتی ہوں۔ میں ابھی ایئرپورٹ سے واپس آئی ہوں اور وہ بہت گندا تھا یہاں تک کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کا واش روم بھی بہت خراب حالت میں تھا۔سنتھیا نے اعلیٰ حکام سے گزارش کرتے ہوئے کہا حکام کو یہ یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کے لئے تمام ایئرپورٹس صاف ستھرے ہوں اور وہاں مناسب کام ہورہا ہو۔
مہوش حیات کے بعد امریکی ہدایتکارہ بھی کراچی ائرپورٹ کی انتظامیہ پربرس پڑیں
Feb 01, 2020 | 14:13