1420کلووزنی ،346صفحات والی دنیا کی سب سے بڑی کتاب

ہنگری کے گاؤں زنپیٹری میں ہاتھ سے بنی ہوئی دنیا کی سب سے بڑی کتاب رکھی ہوئی ہے. اس کی جلد پر ارجنٹائن کی 13 گائے کی کھال کا چمڑا لگایا گیا ہے ۔ روایتی کاغذ سازی کے ماہر باپ بیلا ورگا اور بیٹے گائبور ورگا نے کئی برس کی محنت کے بعد 2010 میں یہ کتاب مکمل کی تھی۔ کتاب کا وزن 1420کلو،لمبائی 4.18 میٹر اور چوڑائی 3.77 میٹر ہے ۔دنیا کی سب سے بڑی کتاب میں 346 صفحات ہیں اوراسے کھولنے کیلئے6افراددرکارہوتے ہیں،اسے جانوروں پودوں اور دیگرخوبصورت تصاویر اورتحریروں سے سجایاگیاہے ۔

ای پیپر دی نیشن