ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کیلئے سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کررہے ہیں۔آج لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عدالت عظمی کے حکم کے مطابق کراچی سرکلر ریلوے کو پندرہ روز میں بحال کردیاجائے گا ۔انہوں نے کہاکہ سندھ کے چیف سیکرٹری کو اڑتیس کلومیٹر طویل پٹڑی کے بارے میں بتایاگیا ہے ۔