گوجرانوالہ‘جعلی پیرکی خاتون:  نارنگ ،بچے ،سرائے مغل  میں استاد کی کمسن طالبعلم سے زیادتی

گوجرانوالہ‘ سرائے مغل ،نارنگ منڈی(نامہ نگاران‘ نمائندہ خصوصی) تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ میں جعلی پیر نے  خاتون کو 22  لاکھ کا چونا لگا دیا ہے۔ تعویذ کے بہانے خاتون سے زیادتی کی واقعہ کا مقدمہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں درج کر لیا گیا۔ فرید ٹاؤن کی  رہائشی (ر) کا 8  سال قبل اپنے شوہر  زاہد  اقبال سے جھگڑا ہوا جسے ختم کروانے کے لئے خاتون جنڈیالہ باغوالہ کے رہائشی شفقت محمود نامی جعلی پیر کے پاس پہنچی۔ جعلی عامل نے خاتون کو سبز باغ دکھا کر 22  لاکھ روپے رقم بٹور لی اور تعویذ کے بہانے جعلی پیر نے خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بھی بنا ڈالا۔ خاتون جعلی پیر کے خلاف کارروائی کیلئے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پہنچی۔ پولیس  نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات کا آغازکر دیا ہے۔ سرائے مغل کے نواحی گاؤں تارا گڑھ کا رہاشی پانچ سالہ  اورگھر سے ٹیوشن  پڑھنے گیا تو اسکے استاد شکیل نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بچے کی چیخ و پکار سن کر دوسرے لوگ موقع پر آ گئے تو اوباش موقع سے بھاگ گیا۔ مقدمہ درج کر لیا گیا۔ نارنگ منڈی کے محلہ مسلم پارک میں  اوباش ابو بکر  یونس  ہمسائیہ کے 6سالہ بچے کو  بہانے سے ویرانے میں لے گیا، خون میں لت پت چھوڑ  کر بیہوشی کی حالت میں پھینک کر فرار ہو گیا،لوگوں کے اطلاع دینے پر والد نے بچے کو ہسپتال پہنچایا،پولیس نے با اثر ملزم کے  خلاف مقدمہ درج نہیں کیا،باپ روتا اور انصاف طلب کرتارہا۔

ای پیپر دی نیشن