اسلام آباد (وقار عباسی/وقائع نگار )پنجاب حکومت نے پانچ سو سالہ قدیم اٹک کا تاریخی قلعہ عام لوگوں کیلئے کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے گردوارہ پنجہ صاحب اور اٹک قلعہ تک ضلعی انتظامیہ اٹک کو سفاری ٹرین چلانے کے احکامات جار ی کردئیے گئے ہیںاٹک قلعہ اور گردوارہ کی بحالی کے لیے ماہرین پر مشتمل سات رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے کمیٹی کی سفارشات پر قلعہ رواں سال جون تک پبلک کے لئیے کھول دیا جائے گا ضلعی انتظامیہ سفاری ٹرین سروس کے لیے پاکستان ریلویز سے ٹرین کرائے پر حاصل کرے گی سلیون کا ٹکٹ دو ہزار جبکہ پسنجر سروس کا ٹکٹ ایک ہزار روپے طے کرنے کی سفارش کی گئی ہے سفاری ٹرین ہفتے میں دو یوم کے لیے اسلام آباد کے گولڑہ سٹیشن سے اٹک قلعہ تک چلے گی منصوبے پر ایک ارب روپے کی لاگت آئے گی اٹک کی انتظامیہ کو دو کروڑ روپے ماہانہ آمدن متوقع ہے اقدامات سے اٹک میں مذہبی و ثقافتی اور تاریخی سیاحت کو فروغ ملے گا۔حکومت پنجاب نے ضلع اٹک میں سیاحت کے فروغ کے لیے میگا منصوبوں کا اعلان کردیا ہے اور اس ضمن میں سب سے پہلے اٹک کے تاریخی قلعے کو عوام الناس کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے پانچ سو پچس سالہ قدیم قلعہ تاریخ میں پہلی بار عوام کے لیے کھولنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اس حوالے سے حکومت پنجاب نے ماہرین آثار قدیمہ پر مشتمل ایک سات رکنی کمیٹی بھی قائم کردی ہے جو سابق بیورو کریٹ کامران لاشاری کی سربراہی میں قلعے کی ازسرنو بحالی کے لیے بھی کام کرے گی قلعہ کو بحال کرنے کے ساتھ دریائے اٹک میں فوڈ چینز ، زپ لائننگ ، کشتی رانی کو بھی شروع کیاجارہاہے جبکہ زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو ان تاریخی مقامات کی جانب راغب کرنے کے لیے وفاقی درالحکومت اسلام آباد میں قائم 1882 کیگولڑہ ریلوے سٹیشن سے ایک سفاری ٹرین چلانے کی بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے جو گردوارہ پنجہ شریف حسن ابدال سے ہوتی ہوئی اٹک خورد میں واقعہ اٹک کے تاریخی قلعہ تک چلے گی اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر اٹک علی حنان قمرنے صحافیوں کو بریف کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب نے اٹک کی تاریخی حثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹک قلعہ کو عوام کے لیے کھولنے کے احکامات جار ی کردئیے ہیں اور اس ضمن میں سابق وفاقی سیکرٹری کامران لاشاری کی سربراہی میں ایک سات رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جن میں ڈائریکٹرجنرل آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد ، فقیر سید سیف الدین ، ساجد گوندل ، محمد حمید اور ملیکہ جنید و دیگر انتظامی افسران پر مشتمل ہے اس کمیٹی میں خصوصی طورپر ماہرین آرکیالوجی کی خدمات کو حاصل کیا گیا ہے جن کی سفارشات کی روشنی میں رواں سال جون تک اٹک فورٹ کو کھول دیاجائے گا ہیں انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے لیے حکومت پنجاب نے ایک ارب روپے کی خطیر رقم کی منظوری دے دی ہے جس میں سے 5کروڑ روپے گردوارہ پنجہ شریف کی بحالی اور دیگر ترقیاتی کاموں پربھی خرچ کیے جائیں گے علی حنان قمرنے بتایا کہ اٹک فورٹ کے لیے اسلام ٓباد کے تاریخی ریلوے سٹیشن سے سفاری ٹرین چلائی جائے گی جس کے لیے پاکستان ریلوے سے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور ریلویز نے کرائے پر ٹرین اٹک انتظامیہ کو دینے کی رضامندی ظاہر کردی ہے جس پر ایک لاکھ بیس ہزارروپے ماہانہ خرچ آئے گا ۔
پنجاب حکومت کا500 سالہ قدیم اٹک قلعہ لوگوں کیلئے کھولنے کا فیصلہ
Feb 01, 2021