ٹک ٹاک پر 110 سالہ خاتون  کی گلوکاری کے چرچے

Feb 01, 2021

بیجنگ (نیٹ نیوز) معروف لپ سنکنگ چینی ایپ ٹک ٹاک پر حال ہی میں ایک 110 سالہ معمر خاتون کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں گنگناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ 110 سالہ خاتون نے اپنی سالگرہ کے موقع پر عالمی جنگ کا مشہور گانا 'اٹس اے لانگ وے ٹو ٹپریری' گایا اور ان کی پڑ پوتی نے ان کی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کر دی تھی جو کہ رات و رات وائرل ہو گئی۔110 سالہ ایمی ہاکنز کی گلوکاری کی ویڈیو کو ٹک ٹاک پر اب تک تقریباً ایک لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔ایمی ہاکنز کی پڑ پوتی کی والدہ ہینا فریمین نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیو پر آنے والے ردعمل نے انسانیت پر اعتماد بحال کیا ہے۔

مزیدخبریں